کوئٹہ(پ ر) رہبر جمعیت مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ الیکشن میں فیصلہ ووٹ سے نہیں بلکہ بوٹ اور نوٹ سے ہوتا ہے اس قسم کے انتخابات کے ذریعے لوگوں کےدرمیان دشمنیاںاور لڑائیاں ڈالنے کی بجائے اسٹیبلشمنٹ "ادارہ برائے وزارت و سیاست" کے نام سے ایک ادارہ بنالے وزارتوں کے خواہشمند لوگ اس ادارے کے پاس شکرانے کی رقم وزارت کی درخواست کے ساتھ جمع کریں اور پھر ہر ایک کو اس کی جمع شدہ رقم کے تناسب سے باری باری عوامی نمائندگی کی کرسی پر بٹھا دیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی پاکستان کی صوبائی مجلس عمومی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو ہم لیڈر کہتے ہیں یہ امریکہ کے سامنے بھاگے بھاگے حاضر ہوتے ہیں کہ مجھے اقتدار میں حصہ دلاؤ لوگوں کو ورغلانا میرا کام ہے پوچھنا چاہئے کہ امریکہ کی کولیشن سپورٹ فنڈ سے خریدی گئی بلٹ پروف گاڑیوں ميں بیٹھنے والے سیاسی لیڈر ہمارے نمائندے ہیں یا امریکہ کے وکیل ہیں۔