اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشقیں کی گئیں۔ ان مشقوں میں رینجرز، جیل پولیس اور پنجاب پولیس کے اہلکار شریک ہوئے۔
مشقوں کا عملی مظاہرہ جیل پارکنگ ایریا اور ملاقاتی شیڈ کے سامنے کیا گیا۔ اس دوران جیل کے اندر ہنگامی سائرن بھی بجائے گئے۔
مشقوں میں فرضی دہشتگردوں کی گرفتاری اور منتقلی کا مظاہرہ کیا گیا۔ جیل حکام کے مطابق مشقوں کا مقصد ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری تیار رہنا ہے۔