• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں خاتون اور بچوں کی لاشیں برآمد، کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کی تصدیق


کراچی کے علاقے ماڑی پور میں نالے سے ملنے والی خاتون اور اس کے دو بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعے کی تفتیش جاری ہے، پوسٹمارٹم میں بچوں سے زیادتی کی تصدیق  ہوگئی، مقتولہ خاتون سے بھی زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔

پولیس کے مطابق خاتون سے زیادتی کی تصدیق کیمیکل رپورٹ سے ہوگی، فی الحال مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے خاتون اور دو بچوں کی لاشیں نالے سے ملی تھیں، مقتولہ کے شوہر کے مطابق خاتون بچوں کو لے کر پیر سے دم کروانے گئی تھی۔

پولیس کے مطابق لاشیں شیر محمد ولیج میں نالے سے ملیں، متوفین کی شناخت 25 سالہ رقیہ، 6 سالہ فاطمہ اور 2 سالہ عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔

خاتون اپنے 2 بچوں سمیت 2 روز سے لاپتہ تھی، خاتون کے شوہر نے تینوں کی گمشدگی کی رپورٹ بھی جمع کرائی تھی۔

قومی خبریں سے مزید