• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری، ڈکیتی سمیت مختلف جرائم میں ملوث درجنوں افراد کے خلاف مقدمات درج

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث درجنوں افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ڈکیتی و چوری کی پانچ وارداتوں میں پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نےجگہ جگہ کھدائی کرکے پی ٹی سی ایل کو لاکھوں کا نقصان کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے بلا نمبری رکشہ روڑ پر کھڑا کرنے ااور ٹریفک وارڈن کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، جعلی اقرار نامہ تیار کرنے کے الزام میں پولیس نے10افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پولیس نے دوافراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،دھوکادہی سے شہریوں کی گاڑی اور لاکھوں کی رقم ہڑپ کرنے کے الزام میں پولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، 17سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کے الزام میں پولیس نے دو نامزد سمیت پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لیےشہری کو لاکھوں کا بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے دوران ناکہ بندی چوری کی کار برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ،موشن ایکٹ کے الزام میں پولیس نے 6افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے قحبہ خانہ پر چھاپہ مارکر بدکاری میں مصروف 11تتلیوں اور بھنوروں کے خلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں6 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔
ملتان سے مزید