• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ کلرکس بار ایسوسیایشن کی پریس کانفرنس

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ضلع کچہری ملتان میں ڈسٹرکٹ کلرکس بار ایسوسی ایشن ملتان کے سابق صدر و ڈپٹی جنرل سیکرٹری پا کستان پیپلز پا رٹی سٹی حاجی محمد امین ساجد نے ڈسٹرکٹ کلرکس بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ملک الطاف حسین مہوٹہ، میاں طفیل احمد قریشی، عرفان اقبال سیال سابق جنرل سیکرٹری، سید کاشف حسین شاہ سینئر ممبر ہائی کورٹ کلرکس بار ملتان اور پیپلز پارٹی علماونگ ضلع ملتان کے جنرل سیکرٹری شہباز ڈوگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 جولائی 1977ءکو پاکستان کی تاریخ کے سیاہ ترین دن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بالادستی اور پاکستان میں آئین و قانون کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کی ہے، یہی وجہ ہے کہ بھٹو آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔
ملتان سے مزید