• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح پارک میں آئی فیملی کےساتھ اوباشوں کی بدتمیزی

ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے اوباش افراد کی پارک میں آئی ہوئی فیملی سے چھیڑ چھاڑ پولیس نے اطلاع پاکر کارروائی شروع کردی ،پولیس کو نسرین اختر نامی خاتون نے اطلاع دی کہ فیملی کے ہمراہ جناح پارک گھومنے آئے تو تین نامعلوم اوباش افراد نے ہمارے ساتھ ہلڑ بازی کرتے ہوئے چھیڑ چھاڑ شروع کردی، ہمارے شور مچانےپر قریبی لوگوں کے جمع ہونے پر ملزمان پارک کا جنگلہ کراس کرکے فرار ہوگئے ،واقعے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید