• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں، درجنوں ملزمان کیخلاف مقدمات

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان پولیس تھانہ گلگشت کی شراب فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی،2 شراب فروش ملزم گرفتار، 162 بوتلیں امپورٹڈ شراب برآمد،نہری پانی چوری کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج،ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پولیس نے چار افرادکے خلاف مقدمات درج کرلیے ،ہائی وے سیفٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے 7افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،ڈکیتی و چوری کی مختلف 9وارداتوں میں پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،آکڑہ پرچی جوا کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس نے مضر صحت چھالیہ برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جب کہ بھتیجی کو ہراساں کرنے کے الزام میں پولیس نے چچا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمات جب کہ بلا اجازت غیر قانونی کمرشل تعمیرات کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید