ملتان (سٹاف رپورٹر ) تھانہ الپہ کے علاقے میں کنویں کی کھدائی کے دوران دو مزدور ملبہ تلے دب گئے، ایک جاں بحق، دوسرے کوزندہ نکال لیا گیا، تفصیل کے مطابق چاہ بصیراں موضع کوٹلہ سادات میں دو مزدور 18سالہ عامر اور 30سالہ صداقت کنویں کی کھدائی کررہے تھے کہ اچانک مٹی کا تودا گرنے سے دونوں ملبے تلے دب گئے، موقع پر موجود افراد نے ریسکیو1122کی مددسے دونوں مزدوروں کو باہر نکالنے کے لیے آپریشن شروع کیاتو ایک مزدور عامر کو زندہ کنویں سے باہر نکال لیاگیا جب کہ دوسرے کی موت واقع ہو گئی اور ایکسیویٹر کی مدد سے طویل آپریشن کے بعد اس کی لاش باہر نکالی گئی، واقعے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر وقوعہ کی بابت کارروائی شروع کردی۔