• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کی شہریوں سے 12 جولائی کے دھرنے میں شرکت کی اپیل

ملتان (سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ملتانکے امیر ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملتان کے قافلےبھرپور انداز میں 12 جولائی کو دھرنے میں شرکت کریں گے،بجلی کےبھاری بلوں اور ظالمانہ ٹیکسز سے ہر شخص پریشان ہے،انہوں نے اہل ملتان سے بھی دھرنے میں شرکت کی اپیل کی، انہوں نے مزید کہا کہ ظالم حکمرانوں نے عام آدمی سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 12 جولائی کے دھرنے میں بروقت شرکت کو یقینی بنایا جائے گا اور 9 جولائی کو شہر کے 5 مقامات پر احتجاجی کیمپ لگائے جائیں گے۔
ملتان سے مزید