• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزم حنانہ کے زیراہتمام بابا فرید گنج شکر ؒکی یاد میں سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر ) متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد اکمل مدنی اور تحریک تحفظ ناموس رسالتؐ کے مرکزی رہنما محمد ایوب مغل نے کہا ہے کہ حضرت بابافرید گنج شکرؒنے ساری زندگی عشق رسول ﷺکی شمع سے لوگوں کے تاریک قلوب کو روشن ومنور کیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزم حنانہ کے زیراہتمام حضرت بابافریدالدین مسعود گنج شکرؒ کی یاد میں بزم حنانہ کے صدر حافظ محمد ظفرقریشی حامدی کی رہائش گاہ پرمنعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا، سیمینار میں محمد یونس غازی، حافظ اللہ ڈتہ بوسن، مخدوم سید باقرگردیزی، ملک محمد یوسف، ملک عمران یوسف، حاجی یوسف انصاری اور یونس چشتی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید