• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آگ لگنے سے 22 سالہ خاتون جھلس گئی تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل

ملتان( سٹاف رپورٹر ) آگ لگنے سے 22 سالہ خاتون جھلس گئی، تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل، تفصیل کے مطابق دائرہ پور کی رہائشی خاتون شمائلہ بی بی گھر میں سلنڈر پر دودھ گرم کررہی تھی کہ اچانک سلنڈر میں آگ بھڑک اٹھی جس نے شمائلہ بی بی کو اپنی لپیٹ لیکر بری طرح جھلسا دیا جسے ریسکیو 1122نے تحصیل ہیڈ کوارٹر لایاجہاں سے ڈاکٹرز نے بہتر طبی امداد کے لیے نشتر ہسپتال ریفر کردیاگیا، نشتر ہسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کا جسم تقریباً50فیصد جھلس گیا اور اس کی حالت تشویشناک ہے اور خاتون کو برن یونٹ منتقل کردیاگیا ہے،دوسری جانب واقعے کی اطلاع پر سٹی شجاع آباد پولیس نے تفتیش شروع کردی۔
ملتان سے مزید