• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشے کے عادی شوہر نے چھرے کے وار سے بیوی کو زخمی کر دیا

ملتان( سٹاف رپورٹر ) تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں شوہر نے چھرے کا وار کرکے بیوی کو زخمی کردیا، پولیس نے کارروائی شروع کر دی، تفصیل کے مطابق پیر کالونی کی رہائشی خاتون کائنات نے بتایا کہ وہ گھر میں موجود تھی کہ اس کےشوہر لیاقت علی نے، جو نشے کا عادی ہے،اس کے ساتھ جھگڑا شروع کردیا اور جھگڑے کے دوران طیش میں آکر اس کی کمر پر چھرے کا وار کرکے اسے زخمی کردیا اور فرار ہوگیا، واقع کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید