کراچی کے علاقے کلفٹن میں اپارٹمنٹ کی تیسری منزل سے لڑکی کے گرنے کے واقعے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
زخمی لڑکی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا کہ مجھے نشہ آور چیز دے کر اوپر سے نیچے پھینکا گیا۔
پولیس کے مطابق کلفٹن میں اپارٹمنٹ کی تیسری منزل سے گرنے سے لڑکی کی ٹانگوں اور ہاتھ کی ہڈی ٹوٹی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق لڑکی 3 سال سے اسی فلیٹ میں والدین کے ساتھ رہائش پذیر ہے، واقعے کے وقت لڑکی کے ماں، باپ گھر پر موجود نہیں تھے۔