• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے نئے نرخ واضح طور پر غیر منصفانہ ہیں، مشیر خزانہ کے پی

مزمل اسلم : فوٹو فائل
مزمل اسلم : فوٹو فائل

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ بجلی کی پیداواری قیمت کے مقابلے میں نئے نرخ واضح طور پر غیر منصفانہ ہیں، بجلی کی پیداواری قیمت 4 کلو واٹ فی ڈالر اور فروخت 3 کلو واٹ فی ڈالر ہے۔

 بجلی کے نئے نرخوں پر ردعمل دیتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ بجلی کی نئی قیمت صارفین کیلئے نا قابل برداشت ہو جائے گی، صاحب حیثیت لوگ شمسی یا توانائی کے دیگر ذرائع پر منتقل ہوجائیں گے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ  بجلی کی پیداواری قیمت 4 کلو واٹ فی ڈالر اور فروخت 3 کلو واٹ فی ڈالر ہے، پاکستان میں بجلی کی قیمت فروخت پیداواری قیمت سے 8 گنا زیادہ ہے، اضافی قیمت تقسیم کار کمپنیوں، نقصانات، ٹیکس اور سبسڈی میں جا رہی ہے۔

صوبائی مشیر خزانہ نے کہا کہ اخراجات اور آمدنی کے تناسب سے پاکستان رہنے کیلئے سب سے مہنگا ملک ہے۔

قومی خبریں سے مزید