امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کراچی میں ایدھی ہوم میٹھادر پہنچے، انہوں نے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر فیصل ایدھی سے اظہار تعزیت کیا۔
سینیٹر سراج الحق نے ایدھی ہوم کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی کے نام سے یونیورسٹی قائم کی جائے، ایدھی یونیورسٹی میں انسانیت کی خدمت اور محبت کا درس دیا جائے۔