سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ لاہور میں انتقال کر گئے۔ وہ صوبائی وزیر، مشیر، سینیٹر اور گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔
اہل خانہ کے مطابق ذوالفقار علی کھوسہ کا انتقال لاہور کے نجی اسپتال میں ہوا، جہاں وہ کافی عرصے سے زیر علاج تھے۔
ذوالفقار کھوسہ کی عمر 90 برس تھی، وہ 1962 میں پہلی بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
وہ بیشتر زندگی مسلم لیگ میں رہے۔ متعدد مرتبہ صوبائی وزیر، مشیر، سینیٹر بنے اور گورنر پنجاب کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ 2018 کے انتخابات سے قبل وہ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔
نواز شریف کی جلا وطنی کے دور میں وہ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر بھی رہے۔