• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: فلیٹ میں بند ہوجانیوالی 89 سالہ خاتون 27 منزلہ عمارت کی بیرونی دیوار سے نیچے اتر آئیں

---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں غلطی سے اپنے فلیٹ میں بند ہونے والی 89 سالہ خاتون غیر معمولی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 منزلہ عمارت کی بیرونی دیوار سے نیچے اتر آئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ یکم اپریل کی دوپہر پیش آیا جب ایک سیکیورٹی گارڈ نے عمارت کے باہر خاتون کی مدھم آوازیں سنیں، اوپر دیکھنے پر معلوم ہوا کہ ضعیف خاتون ایک منزل پر ایئر کنڈیشنر کے جنگلے کو پکڑے کھڑی ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں کو فوری اطلاع دی گئی اور خاتون کو وہیں رکنے کا کہا گیا تاہم وہ نیچے اترتی رہیں اور تھک کر ایک منزل پر رُک گئیں۔

فائر فائٹرز نے عمارت کے اندر سے ریسکیو کا فیصلہ کیا، خاتون کو حفاظتی رسی سے باندھا گیا اور انہیں محفوظ انداز میں عمارت کے اندر منتقل کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق خاتون 27 ویں منزل پر اکیلی رہتی تھیں اور غلطی سے بیڈروم میں بند ہو گئی تھیں جبکہ ان کا موبائل فون باہر رہ گیا تھا، خوفزدہ ہو کر اُنہوں نے نیچے اترنے کا خطرناک فیصلہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کو کوئی جسمانی نقصان نہیں پہنچا تاہم وہ شدید تھکن اور خوف کا شکار تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید