• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھولے بابا نے پیروکاروں کو دوبارہ زندہ کیوں نہیں کیا؟ اہلخانہ کی موت پر بھارتی شخص کا سوال

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت میں مذہبی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے اپنے اہلخانہ کی موت کے بعد بھارتی شہری نے بھگوان نما مذہبی شخص سے سوال پوچھ لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منگل کو ست سنگ پوجا کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے 121 افراد ہلاک ہوئے تھے، بھارتی حکام کے مطابق تقریب ختم ہونے پر تنگ راستے سے باہر نکلنے کی کوشش میں بھگدڑ مچی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نارائن ساکر ہری کے پیروکاروں کے ایک اجتماع کے دوران پیش آیا تھا جسے ’بھولے بابا‘ بھی کہا جاتا ہے، اس شخص کے عقیدت جیسے ہی اس کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع ہوئے تو بھگدڑ مچ گئی تھی۔

اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں چھوٹے لال نامی شخص کی بیوی اور 6 سالہ بیٹا بھی شامل تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ اگر بھولے بابا معجزے دکھا سکتے ہیں تو ایسا کیوں ہوا اور اس نے اپنے پیروکاروں کو دوبارہ زندہ کیوں نہیں کیا۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع ہتھراس میں ہندو مذہبی تقریب میں بھگدڑ کے واقعے کے بعد 6 افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید