• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: انتخابات میں ٹرن آؤٹ 23 سال میں سب سے کم ہونے کا امکان

برطانیہ میں اب تک کے نتائج کے مطابق اس سال ہونے والے انتخابات میں ٹرن آؤٹ 20 سال سے زائد عرصے میں سب سے کم ہونے کا امکان ہے۔

650 میں سے 648 سیٹوں کے نتائج کے اعلان کے بعد ٹرن آؤٹ 59.9 فیصد ہے۔ جبکہ 2019 میں ٹرن آؤٹ 67.3 فیصد تھا۔

اگر اس سال کے اعداد و شمار 59.9 فیصد پر برقرار رہتے ہیں تو یہ 2001 کے بعد عام انتخابات میں سب سے کم ٹرن آؤٹ ہو گا۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں2001 کے عام انتخابات میں ٹرن آؤٹ 59.4 فیصد رہا تھا۔

برطانیہ میں قبل از وقت ہونے والے عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی ہے، جبکہ حکمراں جماعت کنزرویٹو کو بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

برطانیہ کے عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 650 میں سے 412 نشستیں حاصل کرکے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید