• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی سی بی نے مشاورت کیلئے کیوں نہیں بلایا؟ توصیف احمد نے بتادیا

سلیکشن کے معاملات ایمانداری سے دیکھے اور بورڈ کو شوکاز کا تفصیلی جواب دے چکا ہوں، توصیف احمد - فائل فوٹو: اسکرین گریب
سلیکشن کے معاملات ایمانداری سے دیکھے اور بورڈ کو شوکاز کا تفصیلی جواب دے چکا ہوں، توصیف احمد - فائل فوٹو: اسکرین گریب

سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی جانب سے مشاورت کےلیے نہ بلائے جانے کی وجہ بتادی۔ 

جیو نیوز کے پروگرام ’اسکور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے توصیف احمد کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی نے سابق کرکٹرز کو مشاورت کےلیے بلا کر احسن اقدام کیا۔

انکا کہنا تھا کہ مجھے نہ بلانے کی ایک ہی وجہ ڈائریکٹر ڈومیسٹک خرم نیازی ہیں۔ ماضی میں اسلام آباد کرکٹ کی سلیکشن پر خرم نیازی نے مجھے شوکاز بھیجا تھا۔ 

توصیف احمد نے کہا کہ سلیکشن کے معاملات ایمانداری سے دیکھے اور بورڈ کو شوکاز کا تفصیلی جواب دے چکا ہوں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید