اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بینکنگ اعداد و شمار جاری کردیے۔
ایس بی پی کے اعلامیہ کے مطابق مالی سال 2024ء میں بینکوں کے ڈپازٹس 20 اعشاریہ 8 فیصد بڑھے ہیں۔
ایس بی پی کے اعداد وشمار کے مطابق جون 2024 تک بینکوں کا ڈپازٹ اسٹاک 30 ہزار 812 ارب روپے ہے۔
ایس بی پی کے مطابق مالی سال میں بینکوں نے 245 ارب روپے قرض دیا، جن کے فراہم کردہ قرضوں کا اسٹاک 12 ہزار 447 ارب روپے ہے۔
ایس بی پی اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024 میں بینکوں نے 9254 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے، سرمایہ کاری کا اسٹاک 30149 ارب روپے ہے۔