• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین کا فلسطینیوں کو خان یونس سے نکل جانے کے اسرائیلی حکم پر اظہار تشویش

یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل ۔ فوٹو: فائل
یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل ۔ فوٹو: فائل

یورپی یونین نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو خان یونس سے نکل جانے کے حکم پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ اس فیصلے سے پہلے سے جاری بحران میں مزید ایک اور بحران کا اضافہ ہوجائے گا۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے پیغام میں جوزپ بوریل نے کہا کہ 'یورپین یونین کو اسرائیلی فوج کے خان یونس سے 250,000 شہریوں کو نکالنے کے احکامات پر گہری تشویش ہے۔ جن میں کمزور آبادی اور یورپی اسپتال کے زخمی مریض بھی شامل ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ بحران کے اندر بحران پیدا کر رہا ہے۔‘

بین الاقوامی خبریں سے مزید