• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا قلعہ عبداللّٰہ سے گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ سے گرفتار کر لیا گیا۔

قلعہ عبداللّٰہ کے اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق  شہری کے خلاف کراچی کے سبزی منڈی تھانے میں لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللّٰہ نے بتایا ہے کہ جوڑے کو کراچی پولیس کے حوالے بھی کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہری نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ہمارا نکاح ہوچکا ہے، میں نے لڑکی کو اغواء نہیں کیا۔

قومی خبریں سے مزید