کراچی میں مون سون بارشوں کا آغاز ہونے کو ہے لیکن متعلقہ اداروں کی تیاریاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔
محمد شاہ قبرستان سیوریج کے پانی سے بھرچکا ہے، جس سے متعدد قبروں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
علاقہ مکینوں کا بتانا ہے کہ قبرستان کی حالت گزشتہ کئی برسوں سے ابتر ہے۔
علاقہ مکینوں کا شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مون سون بارشین سر پر ہیں لیکن انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث گندے پانی کی نکاسی کا اب تک کوئی مستقل نظام نہیں بنایا گیا ہے۔