• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم اور دیگر شعبوں میں پنجاب حکومت کا سرمائيکل باربر کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ


صوبے میں تعلیم اور حکومت کے دیگر شعبوں میں اصلاحات کے لیے پنجاب حکومت نے عالمی شہرت یافتہ سر مائيکل باربر کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے برطانوی ماہر تعلیم سر مائیکل باربر کی ملاقات ہوئی، جس میں تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزيب نے وفد کو بتایا کہ صوبے بھر میں ہر بچے کی تعلیم یقینی بنانے کے لیے میگا پروجیکٹ کا آغاز کیا گيا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ تعلیم کے پورے نظام کی اصلاح کی جا رہی ہے، سر مائيکل باربر 50 سے زائد ملکوں میں حکومتی شعبے میں اصلاحات کےلیے کام کر چکے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ پسماندہ اضلاع کے سرکاری اسکولوں میں بچوں کےلیے کھانے اور دودھ کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا، سرکاری اسکولوں میں عالمی معیار کا تعلیمی نظام 'ارلی ایئر ایجوکیشن سسٹم' شروع کر رہے ہیں۔

 مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ  پنجاب کی 10 جامعات کے طلبا کو اسکالرشپ پر پڑھائیں گے، آئی ٹی سٹی لاہور سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے وسیع پروگرام پر عمل درآمد جاری ہے، ڈیجیٹل پنجاب کے ذریعے سرکاری خدمات گھروں تک پہنچا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید