• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی ہجوم یا گروہ کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، علامہ راغب نعیمی

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ کسی ہجوم یا گروہ کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ ملکی ترقی کےلیے تعلیم اور ہنر کا فروغ ضروری ہے، سماجی ہم آہنگی کےلیے ایک دوسرے کی رائے کا احترام کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو تعلیم دے کر معاشرے میں ترقی کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے مزید کہا کہ معاشرتی بقا کےلیے امن و امان کا قیام ناگزیر ہے، کسی ہجوم یا گروہ کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشرے سے برائی کے خاتمے کےلیے علماء کرام کا کردار انتہائی اہم ہے۔

قومی خبریں سے مزید