ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی کے 35ویں یوم تاسیس پر بیرسٹر تاج محمد خان لنگاہ بانی پاکستان سرائیکی پارٹی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے رہبرسرائیکستان کانفرنس کا انعقاد کیاگیا، چیئرپرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ ، اللہ نواز وینس ، محمد اکبر انصاری ایڈووکیٹ، ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر مقصود لنگاہ، سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ ، پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے سینئر نائب صدر حاجی جمیل بابرولیانی ،سندھ سے عوامی تحریک کےسیکریٹری جنرل نور احمد، سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ رانا فراز نون،سرائیکستان جمہوری پارٹی کے سربراہ سید مہدی الحسن شاہ،قومی کونسل کے سربراہ ظہور دھریجہ ودیگر نے شرکت کی۔