ملتان( سٹاف رپورٹر) چیئرمین متحدہ مسلم موومنٹ پاکستانکے زیراہتمام خلیفہ دوئم حضرت عمر فاروقؓ کے یوم شہادت کی مناسبت سے فاروقؓ اعظم سیمینارکا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اکمل مدنی نے کہا کہ حضرت عمرؓ کا وجود عطیۂ خداوندی اور تحفۂ سماویٰ تھا، جسے بہ طورخاص اسلام کے غلبے کے لیے مانگا گیا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ اگر آج مسلمان دنیا پر غلبہ پانا چاہتے ہیں تو انہیں حضرت عمرؓ کی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہوگا، اس موقع پر ایڈووکیٹ حافظ اللہ دتہ، کاشف بوسن، علامہ عبدالحق مجاہد، ایڈووکیٹ سید اطہر شاہ بخاری، سلطان محمود ملک، ایڈووکیٹ وسیم نے بھی خطاب کیا۔