پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواستِ ضمانت پر گوجرانوالہ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران عمر ایوب عدالت میں پیش نہیں ہوئے، زرتاج گل پیش ہو گئیں۔
عمر ایوب کے وکلاء نے ان کی حاضری سے استثناء کی درخواست عدالت میں دائر کر دی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سرگودھا کی عدالت نے عمر ایوب کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں، اس لیے وہ آج سرگودھا کی عدالت میں پیشی کے لیے گئے ہیں اور یہاں پیش نہیں ہو سکتے۔
گوجرانوالہ کی عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استثناء کی درخواست منظور کر لی۔