• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی لاہور کی کوٹ لکھپت جیل عدالت میں پیش، پھر اڈیالہ راولپنڈی روانہ

شاہ محمود قریشی—فائل فوٹو
شاہ محمود قریشی—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کو جیل ٹرائل کے لیے کوٹ لکھپت جیل میں پیش کر دیا گیا۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) کے جج خالد ارشد نے کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی کے مقدمے کی سماعت کی۔

عدالت نے ملزمان کو حاضری کے لیے طلب کر رکھا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو ہتھکڑی لگا کر لایا گیا۔

شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک بھی پیش ہوئے۔

شاہ محمود قریشی کے خلاف جناح ہاؤس اور تھانہ شادمان سمیت جلاؤ گھیراؤ کے دیگر مقدمات درج ہیں۔

حاضری کے بعد شاہ محمود قریشی کو واپس اڈیالہ جیل راولپنڈی کے لیے روانہ کر دیا گیا۔

آج صبح ہی شاہ محمود کو راولپنڈی سے لاہور لایا گیا

اس سے قبل آج علی الصبح شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کیا گیا تھا۔

جیل ذرائع کے مطابق پولیس اڈیالہ جیل میں 9 مئی کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش کر چکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید