• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’توبہ توبہ‘، ہانیہ عامر کا سیاہ لباس میں فوٹو شوٹ وائرل

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام 

پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر نیا فوٹو شوٹ شیئر کیا ہے۔

ہانیہ عامر نے نئے فوٹو شوٹ میں سیاہ رنگ کا خوبصورت گاؤن زیب تن کیا ہوا ہے جس میں اداکارہ کا حسن مزید قیامت ڈھا رہا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے اس فوٹو شوٹ پر بھارتی فلم ’بیڈ نیوز‘ کا نیا ریلیز ہونے والا گانا ’توبہ توبہ‘ بھی لگایا ہے۔

ہانیہ عامر کا نیا فوٹو شوٹ اور یہ گانا آپس میں خوب میل کھا رہا ہے۔


انٹرنیٹ صارفین بھی ہانیہ عامر کے اس نئے فوٹو شوٹ پر خوب تعریفی کمنٹس کر رہے ہیں جن میں زیادہ تر صارفین کا کہنا ہے کہ لگتا ہے یہ گانا ہانیہ عامر کے حسن پر ہی لکھا گیا ہے۔

دوسری جانب سیکڑوں کمنٹس آنے کے بعد ہانیہ عامر نے یہ گانا ’توبہ توبہ‘حذف کر دیا ہے جبکہ اداکارہ کی پوسٹ اکاؤنٹ پر جوں کی توں موجود ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب 


انٹرٹینمنٹ سے مزید