• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچر فیسٹیول کے 10ویں روز جاپانی تھیٹر پلے پیش کیا گیا

38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کے 10ویں روز موسیقی کی دھنیں، ملکی اور بین الاقوامی میوزیکل گروپ کی اسٹیج پرفارمنس اور جاپانی تھیٹر پلے پیش کیا گیا۔

آرٹس کونسل کراچی، جنگ اور جیوکے اشتراک سے جاری عالمی ثقافتی میلہ جاری ہے۔

38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کی رونقیں ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہیں، دسویں روز جاپانی تھیٹر گروپ نے مذاق ہی مذاق میں فاسٹ فوڈ کےنقصانات گنوائے، مستی سے بھرے آڈیٹوریم میں بچے بھی کھلکھلا کرہنستے رہے۔

جاپانی فنکاروں اور سفارتی عملے نے ثقافتی میلے کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔

تھیٹر کے بعد دیسی موسیقاروں نے دھنوں سے دلوں میں کیفیت پیدا کی، مائی ڈھائی نے ثقافتی گیت سنائے، شاہزیب علی نے رومانوی آواز میں سروں کا کھیل دکھایا، ستار جوگی، نتالیاگل، عاشر وجاہت اور علی محمد نے میوزیکل کنسرٹ میں جان ڈالی۔ پھر یوکرین کی کمالیہ نے کمال دکھایا۔

عالمی ثقافتی میلے کا 11واں روز قوالی کے نام رہےگا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید