• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کے تحفظات بالکل درست ہیں، علی امین گنڈاپور

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے تحفظات بالکل درست ہیں، لوگوں کو ملاقات نہیں کرنے دی جاتی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جو نام وہ ملاقات کیلیےدیتے ہیں وہ نکالے جاتے ہیں ان کو مانیٹر کیا جارہا ہے،یہ ان کےبنیادی حقوق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب یہ ہمارے حقوق لیتے جا رہے ہوں تو آئین کے مطابق آواز اٹھانے کا حق بنتا ہے، ہم قانون کی پاسداری کرتے ہیں ۔۔ ہم اپنا حق لینے کے لیے پر امن احتجاج کر سکتے ہیں، اگر بانی پی ٹی آئی نے بھوک ہڑتال کی تو یہ بھوک ہڑتال پورے پاکستان کی ہو گی۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کے پی کے کی حکومت نے اسٹیٹ بینک سے ایک روپے کا قرض نہیں لیا، پہلی دفعہ تاریخ میں کسی بھی حکومت نے 100 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ جب ہم آدھی قیمت پر بجلی دیں گے تو روزگار بھی آئے گا، چاہتے ہیں صوبہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جائے، 2028ء تک 800 میگاواٹ بجلی خود بنالیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ نوجوانوں کو روزگار دے رہے ہیں، بلاسود قرضے دے رہے ہیں، ہم نے صوبے کو فلاحی صوبہ بنانا ہے، ہم نے عوامی چیزوں پر ٹیکسز کم کیے ہیں، ہماری پالیسی ہے کہ غریب کو ریلیف دینا ہے اور مافیا پر ٹیکس بڑھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے پہلے خط لکھا تھا جس میں لکھا تھا ہم پر دباؤ ہے، پہلے بھی کہا تھا ہمیں بتائیں کس کا دباؤ ہے آپ کا ساتھ دیں گے، ہم قانون کی پاسداری کرتے ہیں احترام کرتے ہیں، ہم اپنا حق لینے کے لیے پر امن احتجاج کر سکتے ہیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ امریکی وفد سے سائفر کے متعلق بات چیت کی گئی، سائفر کے سلسلے میں ہماری تشویش ہے، وہ دور کریں۔

قومی خبریں سے مزید