لاہور کے چلڈرن اسپتال سے 4 دن کے بچے کی مبینہ تبدیلی کے کیس میں بجے کے والد عرفان کا بیان حلفی عدالت میں جمع کروا دیا گیا۔
لاہور پولیس کے مطابق والد عرفان نے اسپتال سے ملنے والا نومولود اپنی اولاد تسلیم کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق نومولود کی لاش کی تصدیق گوجرانوالہ اسپتال سے بھی کروائی گئی۔
بچے کے والد نے چند روز قبل چلڈرن اسپتال لاہور میں عملے کی طرف سے بچے کی تبدیلی کا الزام لگایا تھا۔
والد کے الزام پر 3 رکنی انکوائری کمیٹی نے میڈیکل ڈائریکٹر کو رپورٹ جمع کرائی تھی، جس کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے بچے کو بچی میں تبدیل کرنے کا الزام جھوٹا قرار دیا۔
رپورٹ کے مطابق اسپتال کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج میں کہیں بھی بچہ تبدیل نہیں ہوا، اہلخانہ سارا وقت بچے کے ساتھ رہے اور تمام ڈاکیومنٹس پر دستخط کرنے کے ڈیڑھ گھنٹے بعد اسپتال سے نکلے۔