• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس 3 گھنٹے بعد بھی شروع نہ ہو سکا

خیبر پختونخوا اسمبلی : فائل فوٹو
خیبر پختونخوا اسمبلی : فائل فوٹو

خیبر پختونخوا اسمبلی کا آج بلایا گیا ہنگامی اجلاس 3 گھنٹے بعد بھی شروع نہ ہو سکا۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور  کی مبینہ گمشدگی پر خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا تھا۔

خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پیدا صورتحال پر بھی بحث ایجنڈے میں شامل ہے۔

دوسری جانب  وزیراعلیٰ کے پی کے بھائی فیصل امین گنڈاپور نے بتایا کہ علی امین گنڈا پور سے تاحال رابطہ نہیں ہوسکا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز نے کے پی ہاؤس پر دھاوا بولا تھا، اس وقت علی امین کے پی ہاؤس میں تھے۔

ادھر وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے پی ہاؤس میں موجود نہیں، وہاں سے بھاگ گئے تھے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے کل سے خود ساختہ روپوشی اختیار کی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ رات پتھر گڑھ کے مقام پر گزارنے کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ اسلام آباد میں پہنچا تھا اور وہ خیبر پختونخوا ہاؤس چلے گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید