کراچی میں شارع فیصل پر واقع ایک دفتر میں ملازم نے اپنے مالک کو قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملازم اور مالک کے درمیان تنخواہ کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد ملازم نے قتل کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے، واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔