• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب نے متعدد نامور کھلاڑیوں کو شہریت دینے کی منظوری دیدی

ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعدد نامورکھلاڑیوں کو سعودی شہریت دینے کی منظوری دیدی۔ عرب میڈیا کے مطابق ،جن کھلاڑیوں کو سعودی شہریت دی گئی ان میں امریکی فٹبال پلیئر مریم التمیمی، حارث ضمک،عبدالباسط،سلیمان عبداللہ، محمد بن داؤد تولو، عبداللہ ابکر محمد، برطانوی ٹینس پلیئرعیسی شیرعلی، فرانسیسی ٹینس پلیئر میسان حسین، گالفر شہیر جیو موسی عارف اور شام کے تسنیم القصاب شامل ہیں۔سعودی عرب نے وژن 2030کے تحت ہنرمند ماہرین کیلئے اپنی شہریت کے دروازےکھول دیے ہیں، یہ اقدام ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کےوژن 2030کے تحت اسپورٹس کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید