• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹہ: ٹریلر کی زدمیں آ کر 8 بھیڑیں ہلاک، 3 زخمی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ کے ضلع ٹھٹہ میں شاہراہ پر ٹریلر کی ٹکر سے 8 بھیڑیں ہلاک ہو گئیں۔

حادثے میں 3 بھیڑیں زخمی ہوئی ہیں، جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ٹھٹہ میں گھارو کے قریب قومی شاہراہ پر سڑک پار کرتے ہوئے بھیڑوں کے ریوڑ کو ٹریلر نے ٹکر مار دی۔

ٹریلر کی زد میں آ کر 8 بھیڑیں موقع پر ہلاک ہو گئیں جبکہ 3 کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔

حادثہ تیز رفتاری کے باعث ٹریلر کے بے قابو ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

ڈرائیور جائے حادثہ پر رکا نہیں بلکہ ٹریلر سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔

قومی خبریں سے مزید