• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کا کونسا منصوبہ تباہ ہوا؟ کریٹیو ڈائریکٹر نے بتادیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے بادشا شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے والے وشال پنجابی نے بتایا ہے کہ شاہ رخ خان بھی ایک ویب سائٹ بنوانا چاہتے تھے تاہم فنڈنگ کرنے والے شخص کی گرفتاری کی وجہ سے انکا یہ منصوبہ تباہ ہوگیا تھا۔ 

حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران ویشال پنجابی العمروف دا ویڈنگ پلانر وشال پنجابی کا کہنا تھا کہ میری خدمات شاہ رخ خان نے 1990 کے عشرے میں حاصل کی تھیں، اس وقت شاہ رخ خان نے اپنی ویب سائٹ بنوائی اور پھر بعد میں میں نے ریڈ چیلیز انٹرٹینمنٹ جوائن کرلی تھی۔ 

شاہ رخ خان کے ساتھ بطور کریٹیو ڈائریکٹر کام کرنے والے وشال کا کہنا تھا کہ وہ ایک ویب سائٹ پر کام کر رہے تھے جو اتنی مشہور ہوئی کہ اسے کئی ڈیزائن ایوارڈز ملے۔ 

انہوں نے بتایا کہ اسی دوران شاہ رخ خان 1999 کے اواخر میں اپنی ویب سائٹ بنانے کےلیے ایک ڈیزائنر کی تلاش میں تھے۔ اس زمانے میں ڈاٹ کام کی دھوم تھی اور شاہ رخ اپنا ایسا بالی ووڈ پورٹل بنوانا چاہتے تھے جہاں لوگ فلمیں دیکھ سکیں اور میوزک سن سکیں۔ 

وشال نے بتایا کہ وہ جب بھارت آئے تو اسکے تین ماہ بعد ہی ویب سائٹ بنانے کےلیے بنائی گئی کمپنی بند ہوگئی جس کی وجہ کمپنی کی فنڈنگ کرنے والے کی گرفتاری تھی جس کے بعد یہ ڈاٹ کام والی چیز تباہ ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ گھانا کے پاسپورٹ پر بھارت آئے تھے اور پھر جب انہیں بھارت سے بےدخل کرکے بھارت میں داخلے پر چار سال کی پابندی بھی لگادی گئی تھی۔ 

وشال کا کہنا تھا شاہ رخ خان نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے انکی بےدخلی کے متعلق پابندی کو ختم کروایا اور پھر انہیں ریڈ چیلیز میں کام کرنے کی پیشکش بھی کی۔ 

وشال کہتے ہیں کہ وہ بعد میں ویڈنگ پلانر بن گئے جہاں وہ دولہا دُلہن  کی شادی کی تقریب کی ویڈیوز بناتے ہیں۔ انہوں نے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے علاوہ دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی بھی ویڈیوز بنائیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید