• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تل الحوا میں اسرائیلی فوج کے حملے، مزید 30 فلسطینی شہید

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

غزہ سے متصل تل الحوا کے علاقے پر اسرائیلی فوج کے حملے میں مزید 30 فلسطینی شہید ہو گئے۔

سول ڈیفنس غزہ نے تل الحوا میں اسرائیلی حملوں کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیل کا انخلاء کا حکم مصائب کا سبب ہے: اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا غزہ شہر کا مکمل انخلاء کا حکم بڑے پیمانے پر مصائب کا سبب بن رہا ہے۔

غزہ کی وزارتِ داخلہ نے اسرائیل کے انخلاء کے احکامات کو شہریوں کے خلاف ’نفسیاتی جنگ‘ کی ایک شکل قرار دیا ہے۔

اسرائیلی حملے دوحہ مذاکرات میں رکاوٹ

دوسری جانب قطر کے درالحکومت دوحہ میں اسرائیل حماس جنگ بندی کے لیے مذاکرات جاری ہیں، تاہم 9 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کی کوششیں اسرائیلی حملوں کی وجہ سے رکاوٹ کا شکار ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اقوام متحدہ کی تنصیبات اور اسکولوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ابتک 38 ہزار 295 فلسطینی شہید

گزشتہ برس 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی جنگ میں اب تک 38 ہزار 295 افراد شہید، 88 ہزار 241 زخمی ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید