امریکا کے عمر رسیدہ صدر جو بائیڈن بھلکڑ ہوگئے، یوکرین کے صدر زیلنسکی کو غلطی سے روس کا صدر پیوٹن کہہ بیٹھے۔
نیٹو اجلاس کے بعد اپنے خطاب میں جو بائیڈن نے کہا کہ اب میں مائیک یوکرین کے صدر کے حوالے کرتا ہوں جو بہت حوصلہ مند اور پُرعزم ہیں، خواتین اور حضرات اب صدر پیوٹن بات کریں گے۔
جو بائیڈن نے صدر زیلنسکی کو صدر پیوٹن کہنے کی غلطی کا فوراً ہی احساس کرلیا اور کہا کہ صدر زیلنسکی، ہم صدر پیوٹن کو ہرائیں گے۔
امریکی صدر نے جھجک مٹاتے ہوئے ساتھ ہی کہا کہ وہ صدر پیوٹن کو ہرانے پر بہت زیادہ توجہ رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ صدارتی انتخابات میں ری پبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ سے پہلے مباحثے میں بدترین پرفارمنس کے سبب بائیڈن پر دباؤ بڑھ گیا ہے کہ وہ الیکشن سے دستبردار ہوجائیں۔