• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: محکمۂ تعلیم کی خاتون افسر کو بلیک میل کرنے کے ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کراچی کی عدالت نے محکمۂ تعلیم کی خاتون افسر کو بلیک میل کرنے کے کیس میں ملزم کو ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

ایف آئی اے نے ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے کیس کا چالان طلب کر لیا۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کو ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کیا ہے، ملزم کو بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے، اس کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

قومی خبریں سے مزید