کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی خواتین کے حقوق کی علمبردار ہے جس نے ہمیشہ ہر شعبے میں خواتین کو اہمیت دی ہے ، پارٹی کی قیادت نے شروع سے ہی خواتین کے سیاست میں حصہ لینے کے حق کی پرزور حمایت کی ، بیگم نصرت بھٹو، شہید محترمہ بے نظیر بھٹونے پاکستانی خواتین کو سیاسی شعور دیااور انکے حقوق کیلئے لا زوال جدوجہد کی ، آج ادی فریال تالپور اس مشن کو آگے لیکر جا رہی ہیں ، یہ انکی ہی جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ آج ملک بھر میں خواتین اپنے حقوق کیلئے بر سر پیکار ہیں ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین کو بھی پیپلز پارٹی کی صورت میں بہترین سیاسی پلیٹ فارم ملا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے روشن مستقبل کیلئے راہیں تلاش کر رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے مثبت اقدامات کئے گئے اور سیاسی اور معاشرتی سطح پر انہیں قومی دھارے میں لانے کیلئے کوششیں کی گئیں۔