سرگودھا(نامہ نگار) ڈی سی او دانش افضال نے کہا کہ شہر کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں سمیت سیوریج کی چالیس سالہ بوسیدہ پائپ لائنوں اور پینے کے میٹھے پانی کی فراہمی سمیت اربوں روپے مالیتی درجنوں زیر تکمیل منصوبے سرگودھا شہر کو ماڈل سٹی میں تبدیل کر دینگے۔ شہر کو خوبصورت بنانے اور اس کی حالت زار کو بدلنے کیلئے اندرون شہر سڑکوں ‘ فٹ پاتھوں کی ازسر نو تعمیر ‘ سیوریج کی چالیس سالہ بوسیدہ پائپ لائنوں کی جگہ نئی پائپ لائنیں بچھانے ‘ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فیز ون کی تکمیل کے بعد فیز2کی تکمیل سمیت سرگودھا اور گردونواح میں رہائش پذیر سرگودھا کو بدصورت بنانے والے بااثر قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دو سال کے اندر ان تمام منصوبوں کو مکمل کرکے سرگودھا کو ماڈل سٹی بنانے کا خواب ہر صورت پورا کیا جائے گا۔