کراچی(اسٹاف رپورٹر)صاحبزادہ فرحان کی قیادت میں پاکستان شاہینز برسبین سے ڈارون پہنچ گئی۔پاکستان شاہینز ہفتے کی صبح کراچی سے روانہ ہوئی تھی۔پاکستان شاہینز آسٹریلیا کے دورے پر بنگلہ دیش اے خلاف دو چار روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔دو چار روزہ میچوں کے علاوہ، پاکستان شاہینز دو ون ڈے میچز اور ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھی حصہ لے گی۔