فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں سیوریج کی صفائی کے دوران 2 مزدور زہریلی گیس کے سبب جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زہریلی گیس سے پہلے ایک مزدور پھر دوسرا مزدور بے ہوش ہو گیا۔
کچھ دیر کے بعد دونوں مزدور بے ہوشی کی حالت میں ہی جاں بحق ہو گئے۔
دونوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔