• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، صدر ن لیگ کا تمام آئینی و قانونی آپشن استعمال کرنے کا مشورہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف کی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے 3 روز میں تیسری بار ملاقات ہوئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے شہباز شریف کو تمام قانونی، آئینی اور سیاسی آپشن استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نواز شریف کو آصف زرداری اور دیگر اتحادیوں سے رابطوں اور مشاورت سے آگاہ کیا۔ 

ذرائع کے مطابق چھانگلہ گلی رہائش گاہ پر ہونے والی مشاورت میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی تھیں۔ 

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تحریک انصاف پر پابندی سمیت دیگر اقدامات پر عمل درآمد کی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی۔ 

ذرائع کے مطابق مشاورتی عمل میں کیے گئے تمام فیصلوں سے پارٹی کے سینیر رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق محرم کے بعد وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی بلایا جائے گا جبکہ پارلیمنٹ کا اجلاس بھی شیڈول سے قبل بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید