• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کینٹ بورڈ نے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 52کروڑ روپے وصول کئے

راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے گذشتہ مالی سال کے دوران 52کروڑ 20لاکھ روپے کا پراپرٹی ٹیکس وصول کیا جو کہ مقررہ ہدف سے ایک کروڑ 20لاکھ روپے زیادہ ہے، کینٹ بورڈ حکام کے مطابق گذشتہ مالی سال کیلئے 51کروڑ روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، جائیداد منتقلی ٹیکس (ٹی آئی پی )  کی مد میں 23کروڑ روپے کی وصولیاں کی گئیں جو کہ مقررہ ہدف 20کروڑ روپے کے مقابلے میں تین کروڑ روپے زیادہ ہیں، پانی کے بلوں کی مد میں 17کروڑ روپے کی وصولیاں کی گئیں ، ہدف 14کروڑ روپے مقرر کیا گیا تھا، کینٹ بورڈ کی جائیدادوں کے کرایہ کی مد میں 5کروڑ روپے کی وصولیاں کی گئیں۔
تازہ ترین