• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: جلوسِ عاشورہ میں گرمی سے 200 عزاداروں کی حالت غیر

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

کراچی میں یومِ عاشور کا نشتر پارک سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس لائٹ ہاؤس کے قریب پہنچ گیا۔

شدید گرمی کے باعث جلوس میں موجود 200 عزا داروں کی حالت خراب ہو گئی۔

ڈاکٹر شاہد رسول کے مطابق جناح اسپتال کے کیمپ میں دوپہر 1 بجے تک 200 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تمام افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔

ڈاکٹر شاہد رسول نے اپیل کی کہ شہری شدید گرمی میں ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں، شہری باہر نکلتے ہوئے گیلا تولیا سر پر رکھیں۔

جلوس روایتی راستے پر گامزن

ادھر مرکزی جلوس برآمد ہونے سے قبل نشتر پارک میں مرکزی مجلس ہوئی جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔

جلوس کے شرکاء نے مولانا علی افضال کی امامت میں نمازِ ظہرین ادا کی۔

جلوس کی طرف آنے والی سڑکیں اور گلیاں کنٹینر رکھ کر بند ہیں جبکہ ایم اے جناح روڈ جزوی طور پر کھلا ہوا ہے، پولیس اور رینجرز جلوس کے روٹ پر موجود ہیں۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوس کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، بلند عمارتوں پر پولیس اور رینجرز کی نفری اور اسنائپر تعینات ہیں۔

سی ای او ریسکیو 1122 سندھ کے مطابق جلوس کی گزرگاہوں پر ریسکیو 1122 کی 170 ایمبولنس ہیں، ایمبولینسز میں تربیت یافتہ عملہ موجود ہے، طبی کیمپس بھی لگائے ہیں۔

کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی

محکمۂ داخلہ سندھ کی جانب سے کراچی میں عاشورۂ محرم پر ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی سے خواتین، بچے، صحافی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار مستثنیٰ ہیں۔

محکمۂ داخلہ سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس موقع پر اسلحے کی نمائش، ہیلی کیم اور ڈرون اڑانے پر بھی پابندی عائد ہے۔

کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ کا مرکزی جلوس کا دورہ

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص نے مرکزی جلوس کا دورہ کیا اور سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔

ترجمان کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ نے ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی سڑکوں کا دورہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید