• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں پیپلز پارٹی تنظیموں کی تشکیل، تمام عہدیداروں کی فہرست طلب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب میں پیپلز پارٹی تنظیموں کی تشکیل کے معاملے پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے تمام عہدیداروں کی فہرست طلب کر لی۔

پی پی ذرائع کے مطابق وسطی پنجاب، سینٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب کے عہدیداروں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا یے۔

لاہور کی تمام باڈی کے لیے متحرک رہنماؤں کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے، ہر عہدے کے لیے تین تین نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے صدور، جنرل سیکریٹری اور سینئر نائب صدور کی الگ الگ فہرست تیار کی گئی ہے۔

صدر آصف علی زرداری پی پی عہدے داروں کے نام فائنل کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید